بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹائے، ٹرمپ انتظامیہ صورتحال کا نوٹس لے

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ٹاؤن سٹی آف کیمبرج میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قراردادمنظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکی ٹاؤن سٹی آف کیمبرج کے ارکان کی بھاری تعداد میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قرارداد کی منظوری دے دی ، قرارداد میں مودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قابض وادی سے کرفیو اٹھائے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی انتظامیہ بھی نوٹس لے۔سٹی آف کیمبرج کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد وہاں کے حالات انتہائی مخدوش ہیں ۔ کرفیو لگا ہے، مواصلاتی نظام کی بندش ہے ۔ طبی سہولیات کی فراہمی رکی ہوئی ہے جبکہ کئی رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ارکان نے متفقہ قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ امریکی حکام کے ساتھ ساتھ سینیٹر الزبتھ ورن ، سینیٹر اڈمارکی اور دوسرے اپوزیشن رہنما انسانی حقوق کی پامالی پر مودی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...