آپریشن پر تنقید ہوئی تو یورپ میں لوگوں کا سیلاب آئیگا: اردگان

Oct 11, 2019

دمشق+ انقرہ (نیوز ایجنسیاں+ انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے یورپی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ اگرانہوں نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف ترکی کی کاررائیوں پر تنقید جاری رکھی تو وہ 36 لاکھ شامی مہاجرین کے لیے یورپ کے دروازے کھول دیں گے۔ وہاں انسانوں کا سیلاب آئیگا استنبول میں اپنی جماعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا ترک آپریشن کو تنقید کانشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ فرانس، اسرائیل، امریکا اور دیگر یورپی ممالک کی جانب سے ترکی کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے پر ترک صدر نے دھمکی دی کہ اگر ترکی کی کارروائی کو غاصبانہ اقدام قرار دیا گیا تو انقرہ اپنے دروازے کھول کر 36 لاکھ شامی مہاجرین کو یورپ کی طرف بھیج دے گا۔ انسانوں کا سمندر یورپی ممالک میں آجائیگا سعودی عرب کی جانب سے آپریشن کی مخالفت پر ترک صدر نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آئینہ میں خود کو دیکھے کہ اس نے یمن میں کیا کیا ہے جب کہ مصر دیکھے کہ اس نے ایک منتخب جمہوری صدر محمد مرسی کے ساتھ کیا سلوک کیاشمالی شام میںآپریشن کے دوران اب تک 109 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں ، اب تک 181 اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے علاوازیںترک فوج کی فضائی کارروائی میں شام کے شمال مشرقی علاقہ میںسولہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ چین نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کردیا۔علاوہ ازیںسعودی عرب نے شام میں جاری ترک فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں نہتے اور بے گناہ شہریوں پر بمباری بند کی جائے۔ دوسری جانب عرب لیگ نے شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،کہا غیر ملکی حملہ کو قبول نہیں کیا جاسکتا ۔دریں اثناء یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلاڈ جنکر نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف اپنی فوجی کارروائی روک دے۔ شام سے ترکی کے سرحدی قصبے پر مارٹر اور راکٹ حملہ کیا گیا ترک حکام کے مطابق حملے میں چھ افراد جاں بحق اور 65 افراد زخمی ہوئے ۔دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے شام میں ترک آپریشن پراظہار تشویش کیا ہے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شام میں جاری تنازعات پر گہری تشویش ہے شام کی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہئے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام میں ترک حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس ہوا سلامتی کونسل کے یورپی رکن ممالک نے شمالی شام میں ترک فورسز کے آپریشن پر اظہار تشویش کیا فرانس جرمنی برطانیہ بیلجیئم اور پولینڈ نے ترکی سے آپریشن روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

مزیدخبریں