اسرائیلی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں فلسطینی بچہ زخمی

غزہ (صباح نیوز)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قابض صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں کے گھروں پر اندھا دھند گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی رام اللہ میں الجانیہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور اس موقع پر انہوں نے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے ہسپتا ل منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔قدس پریس کے مطابق فلسطینی بچے کو آنسو گیس کا شیل اس وقت لگا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔ آنسو گیس کے شیل سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...