اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی حکومت نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تعینات انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کے جوائنٹ سیکرٹری میڈیا سعید جاوید کو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی وِنگ وزارتِ اطلاعات تعینات کردیاہے۔ڈی جی ایکسٹرنل پبلسٹی وِنگ کی نشست ثمینہ وقار کے ڈی جی ریڈیو کا چارج سنبھالنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔دوسری طرف ثمینہ وقار نے ڈی جی ریڈیو کے عہدے کا چارج سنبھال کر باضابطہ کام شروع کردیاہے ۔
سعید جاوید کو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی وِنگ وزارتِ اطلاعات تعینات کردیا گیا
Oct 11, 2019