ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں طویل عرصے تک شاہی خاندان کے مخلص محافظ کے طور پر خدمات انجام دینے والے مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کی خدمات کے اعتراف میں ان کی موت کے بعد انہیں منفرد اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک اہم شاہراہ کو میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔