کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے وفاقی حکومت کے ساتھ کسی وزارت یا ذاتی مفادات کے لئے ہماری پارٹی نے معاہدہ نہیںکیا بلکہ یہ معاہدہ چھ نکات پر ہوا ہے ایک سال گزرنے کے باوجودحکومت کی جانب سے سست روی دیکھنے میں آرہی ہے جس پر ہماری پارٹی کو تحفظات ہیں حلقہ انتخاب سمیت صوبہ کے عوام کے مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہی ہے ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں کرخ کے لئے چالیس کروڑ روپے کے سکیمیںہیں، جن میں دو بڑے ڈیمز شامل ہیں ، ان منصوبوں پر جلد کام کا آغاز ہوگا، ورکرز پارٹی کے لئے سرمایہ ہیں ان کی پارٹی کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کرخ کے ایک روزہ دورے کے موقع پر پارٹی ورکرز ، سیاسی ورکرز ، قبائلی عمائدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر بی این پی کے مرکزئی رہنما ایم پی اے محمد اکبر مینگل بی این پی کے ضلعی صدر سردار نصیر احمد موسیانی آغا سلطان ابراھیم بی این پی کے سابق ضلعی رہنما سفر خان۔سیف اللہ شاہوانی میر خلیل احمد موسیانی دیگر موجود تھے ۔
وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدہ،سست روی پر تحفظات ہیں:اختر مینگل
Oct 11, 2019