علی ظفر ہتک عزت دعویٰ، میشا شفیع پھر عدالت پیش نہ ہوئیں

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں گلوکارہ میشاء شفیع اوران کے گواہ گزشتہ روز عدالت پیش نہ ہوئے، عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفراور کیس سے متعلق بات کرنے سے روک دیا۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکارہ میشاء شفیع کے خلاف اداکارعلی ظفر کے سو کروڑ ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم کے باوجود گلوکارہ میشاء شفیع اور ان کے گواہ آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے میشاء شفیع کے وکیل نے بتایا کہ گلوکارہ کینیڈا میں ہیں جلد عدالت پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرائیں گی،دیگر گواہ کراچی میں ہونے کی وجہ سے آج پیش نہیں ہو سکے،علی ظفرکے وکیل نے کہا کہ میشاء شفیع جنسی ہراسگی کے الزام لگا کراب راہ فرار اختیار کر رہی ہیں،عدالتی کارروائی کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے،عدالت نے میشاء شفیع کو 26 اکتوبر کے لیے دوبارہ طلبی کینوٹس جاری کر دئیے ،عدالت نے میشاء شفیع کو علی ظفر اور کیس سے متعلق بیان بازی سے بھی روک دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...