لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے لاہور کی سڑکوں پر بل بورڈز لگانے کے خلاف درخواست پر درخواستگزار وکیل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورِٹ اپنے احکامات پر بہتر طور پر عملدرآمد کرا سکتی ہے۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 17اکتوبر 2018 کو سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں پبلک پراپرٹیز پر سے بل بورڈز اتارنے کا حکم دیا گیا عدالت عظمی کے حکم پر بل بورڈز پورے پاکستان سے اتارے گئے لیکن اب شہر کی سڑکوں پر بل بورڈز لگائے جارہے ہیں۔ درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ شہر کی سڑکوں پر بل بورڈز لگانا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اس حوالے کنٹونمنٹ بورڈ کو متعدد بار درخواستیں بھی دی مگر شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔