وزیراعظم دھرنے سے پریشان نہیں، بھارت کو دبائو میں لینے کا وقت ہے: گورنر

لاہور (کلچرل رپورٹر)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج سے وزیراعظم عمران خان کو کوئی پریشانی نہیں، کسی کو احتجاج کے حق سے نہیں روکا جاسکتا، لیکن یہ وقت درست نہیں، اس وقت ہمیں مل کر بھار ت کا مقابلہ کرنا ہے۔ لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے حوالے سے کسی کو بھی کوئی پریشانی نہیں ہے۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا 10 واں کانووکیشن تاریخی لائبریری ہال ، پٹیالہ بلاک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہوا۔ایم بی بی ایس سالانہ امتحان 2018 کے 308 گریجویٹس ، 2018-19ء کے 87 پوسٹ گریجویٹس اور 47 میڈل ہولڈرزکو ڈگریوں سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی اس عظیم اور قدیم طبی درس گاہ کے فارغ و تحصیل طلباء اور طالبات بیرون ممالک میں، بالخصوص امریکہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں اپنی مادرعلمی کا نام روشن کر رہے ہیں۔ہیلتھ منسٹر پنجاب / پرو چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر یاسمین راشد نے پاس ہونے والے گریجویٹس کو مبارکباد دی انہوں نے امید ظاہر کی کہ فارغ التحصیل ہونے والے طلباء اور طالبات اپنی عملی زندگی میں مریضوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...