سمارٹ ای پولیسنگ کو فروغ اور اکائونٹیبلٹی سسٹم مزید بہتر بنایا جا رہا ہے:اشفاق خان

لاہور (نامہ نگار )28ویں ''مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس'' کے شرکاء کے 14 رکنی وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔ڈائریکٹرمحمد اشفاق کی سربراہی میں وفدکے ارکان نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان سے ملاقات کی۔ وفد میںایڈمنسٹریٹو،پولیس ، نیب ،ریلوے اور دیگر محکموں کے افسران حسن ہیر ن ہوتی، کامران سعید، محمد عامر مارتھ، محمد عمران، سمیعہ مستنصر، سید شاہ جہاں، صباء فہد،انتخاب عالم،طارق نواز، مہوش خادم، صباء اعجازاورعثمان علی شامل تھے۔ اشفاق خان نے شرکاء کو لاہور پولیس کے مختلف ونگز اور آپریشنل ورکنگ بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس میں سمارٹ ای پولیسنگ کو فروغ اور اکائونٹیبلٹی سسٹم مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ بہترکرائم کنٹرول مینجمنٹ سٹرٹیجی اور ہیومن ریسورس ڈسٹری بیوشن کی وجہ سے آج انٹر نیشنل رینکنگ میں لاہور زیادہ محفوظ شہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن