لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان اور سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے فرانس میں مقیم وقاراحمدباجوہ کوانسانی حقوق کی پامالی کیخلاف آوازاٹھانے پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کاصدرنامزدکیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدراقبال سندھو نے وقاراحمدباجوہ کانام انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر کیلئے تجویز کیا جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ مدینہ منورہ کے صدرسرفرازخان نیازی دونوں نے ان کے نام کی تائید کی۔ وقاراحمدباجوہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔