لاہور (نامہ نگار خصوصی) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کیلئے حالات مشکل ترین کر دیئے گئے ہیں اس کے بڑھتے ہوئے جنگی عزائم پورے خطے کیلئے خطرہ بن گئے ہیں جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن صرف مقبوضہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہایت ضروری ہے۔