اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بہار دوہزار انیس کے مختلف پروگرامز میں داخلے جاری ہیں ۔داخلہ لینے کی آخری تاریخ پندرہ اکتوبر ہے۔ اپنے ایک بیان میں راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کہا کہ میٹرک اور ایف اے کے جاری طلبہ و طالبات جو کسی وجہ سے اپنے مقررہ وقت پر فیس جمع نہیں کراسکے ان کو پندرہ اکتوبر تک پچاس فیصد چارجز کے ساتھ فیس جمع کرانے اجازت دیدی گئی ہے۔ مزید برآں بی اے ایسوسی اٹیڈڈگری ٗ بی ایڈ ٗ ایم ایڈ ٗ بی ایس اسلامیات ٗ ماس کیمونیکیشن ٗ اردو ٗ انگریزی ٗ مطالعہ پاکستان ٗ لائبریری ٗ جنڈر سٹڈیز ٗ اکائوٹنگ اینڈ فانانس اسٹرکشنل ڈایزائینر ٗ بی بی اے پروگرام ٗ ایم اے اردو ٗ اسلامیات ٗ عربی ٗ ایم کام ٗ ایم ایس سی اکنامکس ٗ مطالعہ پاکستان ٗ پبلک نیوٹریشن ٗ ایڈمنسٹریٹو سائنس ٗ جنڈراینڈ وویمن سٹڈیز میں داخلے جاری ہیں ۔