راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرتین فوڈ پوائنٹ سیل کردئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر154,500کے جرمانے عائد کرتے ہوئے کھلے رنگوں، کیمیکلزکے استعمال،غیر معیاری سٹوریج،صفائی کے ناقص انتظامات پر ندیم بیکری اور فاروق سویٹس کو سیل کر دیامزید برآںسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، زائدالمیعادمصالحہ جات کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر ہاشمی مرغ پلائو اینڈ باربی کیو کو سربمہر کیا گیا۔
مضر صحت اجزاء کے استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرتین فوڈ پوائنٹ سیل
Oct 11, 2019