ایران میں گرفتار روسی صحافیہ دو ہفتے بعد رہاکردیاگیا

ایران نے روسی صحافی یولیا یوزک کو رہا کردیا۔ یوزک کو ایرانی حکام نے دو ہفتے پیشتر تہران پہنچنے پر حراست میں لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق تہران میں روسی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں یولیا یوزک کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔سفارتخانے نے مزید کہا کہ روسی وزارت خارجہ اور تہران میں روسی سفارت خانے کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ایران نے روسی شہری یولیا یوزک کی رہائی کا فیصلہ کیا۔سفارتخانے کے مطابق یوزک واپس ماسکو پہنچ گئی ہیں۔اس سے قبل تہران میں روسی سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ پاسداران انقلاب نے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر یوزک کو گرفتار کرلیا تھا۔ امریکا سے فارسی میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو کے مطابق یوزک کواسرائیلی انٹیلی جنس کےساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔یولیا یوزک نے چند سال پہلے تہران میں ایک رپورٹر کی حیثیت سے کام کیا تھا۔روسی صحافی بورس ووچیچکوسکی جو یوزیک کے ساتھی ہیں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پرلکھا کہ یوزیک کو ایرانی حکام کی طرف سے باقاعدہ دعوت دے کر بلایا گیا۔ جب وہ تہران پہنچی تو اس کا پاسپورٹ یہ کہہ کر لے لیا کہ واپسی پراسے دے دیا جائے گا مگر شام کو ایرانی پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر یوزیک کو حراست میں لے لیا۔ایک خبر کے مطابق گرفتاری کے بعد یوزیک کی ماسکو میں موجود اس کے اہل خانہ سے ایک منٹ کی بات کرائی گئی تھی اس کے بعد اس سے رابطہ منطقع ہے۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ جب ان کا یوزیک کے ساتھ رابطہ ہوا تووہ جیل کے سیل میں فرش پر بیٹھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن