لوٹ مارکا دورگزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں:وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوٹ مارکا دورگزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں ، نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ہم باتیں نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مختلف شہروں سے آئے لوگوں نے ملاقات کی ، وزیراعلی نے ان کے مسائل سنے اور حل کے لئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا عوام کی امیدوں، توقعات پر پورا اترنے کیلئے صرف کام پر توجہ ہے، شہریوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں صرف چند شہروں کو وسائل دیے گئے، سابق دور میں ترقی و خوشحالی کی یکساں پالیسی کی دھجیاں اڑائی گئیں، مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے شہروں کو ترقی سے محروم رکھا ہے۔عثمابزدار نے کہا سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے، خصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب، نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ہم باتیں نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوٹ مارکا دورگزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں، نیا پاکستان،نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے، کسی کو تبدیلی کے ایجنڈے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کئی دہائیوں بعد صوبے میں 9نئے اسپتال بنائے جارہے ہیں، تحریک انصاف حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کررہی ہے، اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے۔

ای پیپر دی نیشن