کراچی (نیوزرپورٹر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستارریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ سیاسی تبدیلیاں وتحریکیں بالادست طبقات کے سیاسی مفادات کیلیے ہوتی ہیں ان سیاسی جلسوں وتحریکوں سے عوام کے اصل مسائل حل ہونے کے بجاے مزید بڑھ جاتے ہیں ہر حکومت جھوٹے وعدے کرکے آتی ہے اورعوام کے مسائل کومزید بڑھاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہرحکومت میں مہنگایٔ،کرپشن،ناانصافی،لاقانونیت عوام کی مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ مضبوط،بااختیار وایماندار حکومت ہو جوآئین پاکستان کے مطابق اسلامی عدل وانصاف وسماجی مسائل کے حل کیلیے مخلص ہو وہ مرکزاہلحدیث بنس روڈ پر ناظمین،نائب ناظمین حلقہ جات کے اجتماع سے خطاب کرھے تھے مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا دینی مدارس کی رجسٹرشن ودیگرحکومتی اقدام پرتعاون کے لیے تیارھیں لیکن حکومت کواسکی آڑمیں کو یٔ غیرملکی ایجینڈہ کی تکمیل کازریعہ نہیں بنناچائیے بلکہ رجسٹریشن ودیگر مسائل پر دینی مدارس کی تنظییمات وعلماکواعتماد میں لینا چاہیے انہوں نے کہا ہرادارہ ملکی آئین کے دائرہ اختیار میں کام کرے اومفادات سے بلاتر ہوکر آئین وقانون کو مدنظررکھے تاکہ سیاسی انتشار وبدامنی سے ملک محفوظ رھے مولاناسلفی نے کہا حکومت عوام کے مسائل سے لاتعلق ہے یہی وجہ ہے کہ مہنگا یٔ بڑھ رہی ھے اور عوام معاشی تنگی کاشکار ہورہے ہیں انہوں مزید اپنی گفتگوں میں کہا وزیرآعظم وزرا بیان بازی وسیاسی محاذ آرایٔ کے بجاے مہنگائی کے خاتمہ اورعوامی مسائل کے حل پرتوجہ دیں اوراداروں میں بڑھتی ہو یٔ کرپشن پر قابو پائیں تاکہ عوام میں پائے جانے والی بے چینی کاخاتمہ ہوسکے۔
رجسٹریشن ودیگر مسائل پر دینی مدارس کی تنظیمات کواعتماد میں لیا جائے ‘مولاناعبدالرحمن سلفی
Oct 11, 2020