اراضی ریکارڈ سنٹر میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے کوششیں تیز

ملتان (خبر نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سنٹر میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف اراضی ریکارڈ سنٹرز کے اچانک دورے کئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے متی تل میں واقع اراضی ریکارڈ سنٹر کا وزٹ کیا اور سروس ڈیلوری کو چیک کیا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے بھی اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک وزٹ کیا اور انہوں نے سٹاف کوسروس ڈیلیوری میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن