لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی ؒ نے پاکستان اور دو قومی نظریہ کی بنیاد رکھی۔امام احمد رضا خان بریلوی نے انگریز حکومت اور ہندوسامراج کے خلاف اسلامیانِ ہند کو دوقومی نظریے سے روشناس کروایا۔ انہوں نے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کی ایسی رہنمائی کی کہ صرف چند سالوں کی جدوجہد کے بعدپاکستان دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آگیا۔امام احمد رضا ایک سچے عاشق رسول اور مسلمانوں کے عظیم محسن تھے۔انہوں نے مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسولؐ کا ایسا چراغ روشن کیا جس کی روشنی آج برصغیر پاک و ہند میں بلخصوص اور پوری دنیا میں با لعموم دکھائی دے رہی ہے۔انہو ںنے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کو اللہ تعالیٰ نے علم لدّنی سے نوازا تھا۔
مجدد الف ثانیؒ‘ امام احمد رضا بریلوی دوقومی نظریہ کے بانی تھے:زواربہادر
Oct 11, 2020