آل شریف کی کرپشن داستانیں زبان زدعام ہیں:اعجاز چودھری

 لاہور(نیوز رپورٹر)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ آل سیاسی بے روزگار ایسوسی ایشن حکومت کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتی، آل شریف کی کرپشن کی داستانیں زبان زدِعام ہیں، ملک سے لوٹ مار کا دور ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکا ہے،ن لیگی درباری قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، تحریک انصاف کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،عوام کرپٹ مافیا کی چوری کو بچانے کے لئے سڑکوں پر نہیں نکلے گی اور ناہی باشعور عوام کرپٹ اپوزیشن کے بہکاوے میں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ن لیگی درباری اپنی قیادت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے قوم سے جھوٹ بولتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادتوں نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مال بنایاہے۔

ای پیپر دی نیشن