شیخ سرہندی نے اکبر کے مقابلہ پراسلامیان ہند کو بیدارکیا:اشرف آصف جلالی

لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے اسیر سربراہ ا ور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی کے سالانہ عرس مقدس کے موقع پر کہااکبر کے الحادکے مقابلے میں حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ العزیز نے صدائے مدینہ دیکر سرزمین ہند کو بیدار کیا۔آپ نے تصوف کی قوت سے اندھیروں کا مقابلہ کیا۔بندہ نا چیزنے مجدد الف ثانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حق پر پہرا دیا جس کی پاداش میں مجھے پابند سلسل کیاہوا ہے ان شاء اللہ تا دم آخر حق سے کبھی بھی انحراف نہیں کرونگا۔ حضرت مجدد الف ثانی دو قومی نظریہ کے بانی تھے مملکت خداداد پاکستان آپ کی نظریاتی جد جہد کا نتیجہ ہے۔حضرت مجدد الف ثانی کے تجدیدی کارناموں سے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کو بہت تقویت حاصل ہوئی۔آپ کی اصلاحی تحریک نے امت مسلمہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کیا مغل بادشاہوں اکبر اور جہانگیر کے خلاف آپ کی استقامت نے تخت شاہی پر لرزہ طاری کر دیا۔ آپ نے صوفیاء سے لے کر اْمراء تک سب کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ۔

ای پیپر دی نیشن