امریکی جریدے نے بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا:جاوید قصوری

Oct 11, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ امریکی جریدے ’’ فارن پالیسی ‘‘ نے بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہندوستانی حکومت آرا یس ایس کے انتہا پسندانہ ایجنڈے کی تکمیل کررہی ہے۔ انڈین دہشت گرد پاکستان ، افغانستان اور کشمیر میں اپنی مذموم کارروائیوں میں مصروف ہیں، کل بھوشن نیٹ ورک کا بلوچستان سے پکڑ ے جانا اس بات کی تصدیق کرتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی برادری بھارت کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی انتہا پسندانہ حکمت عملی تباہی کا باعث ہے۔ وہ جنوبی ایشیائی خطے میں بالادستی کا خواب دیکھ رہا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کی خاطر طاقت کا توازن خراب کررہا ہے۔ا س کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بھارت ایک متعصب اور دہشت گردانہ سوچ رکھنے والی ریاست بن چکی ہے۔ 

مزیدخبریں