کراچی میں آٹا سب سے مہنگا، 20 کلو 1500  روپے کاہوگیا: ادارہ شماریات 

کراچی( آن لائن ) وفاقی ادارہ شماریات نے ملک کے تمام بڑے شہروں میں آٹا کی قیمتوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق آٹا کراچی میں سب سے زیادہ مہنگا ہے۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ہفتے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت1500روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹا75روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کا20کلوکاتھیلا140 روپے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1360، سکھر میں 1300، لاڑکانہ میں1280روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اتنے ہی وزن کا تھیلا پشاور میں1350 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1320 اور کوئٹہ میں اس کی قیمت 1220 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...