واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے ہیرا پھیری کی کوشش کی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران ہمارے ساتھ گڑبڑ کرتا ہے، اگر یہ ہمارے ساتھ کوئی براسلوک کرتا ہے تو ہم ایران کو ایسا جواب دیں گے جو اس سے قبل ایران کو کسی نے نہیں دیا ہوگا۔ صدر نے یہ ریمارکس لیمبو کے ساتھ دو گھنٹے گفتگو کے دوران دیے۔ انہوں نے ہلیری کلنٹن اور جو بائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے پیشگوئی کی اگر وہ 3 نومبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر تے ہیں تو ایران امریکا کے ساتھ ایک ماہ کے اندر نیا جوہری معاہدہ کرے گا۔ ایرانی جانتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے خلاف کچھ کرتے ہیں تو وہ اس کی قیمت ہزار گنا زیادہ ادا کر دیں گے۔ نئے گیلپ پول نے انکشاف کیا کہ امریکیوں کی اکثریت 56فیصدکا کہنا تھا کہ وہ چار سال پہلے کی نسبت اب بہتر ہیں۔ صرف 32 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ چار سال پہلے کی نسبت بدتر ہیں۔
جیتا تو ایران کیساتھ ایک ماہ میں نیا جوہری معاہدہ کروں گا: ٹرمپ
Oct 11, 2020