متعدد ڈکیتیاں، لاکھوں روپے، زیورات، سامان لوٹ لیا گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں  کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی چھاؤنی میں مسلح ڈاکوئوں نے عمیر سے2لاکھ 80 ہزار مالیت‘ مانگا منڈی میں شہزاد سے 1لاکھ 65 ہزار مالیت کی نقدی، زیورات اور سامان لوٹ لیا۔ فیکٹری ایریا میں رضوان سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 90ہزار کی نقدی‘ سمن آباد میں نعیم سے  2لاکھ 20ہزار نقدی، زیورات اور سامان، چوہنگ میں عاصم سے 2لاکھ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔گجر پورہ میں ڈاکوئوں نے داؤد سے80 ہزار نقد اور دیگر سامان۔ لوئر مال  میں رحمان سے45 ہزار نقد اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ ہربنس پورہ اور گارڈن ٹائون کے علاقے سے گاڑیاں‘ مسلم ٹاون، نولکھا، شاہدرہ سے 3 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...