لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمدعزیز تارڑکی زیرصدارت منعقدہ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں لاہور ڈویژن کی حدود میں48 نئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ ایل ڈی اے کی طرف سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بنائے جانے والے لینڈ یوز ریگولیشنز پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے ڈیڑھ سال سے زیر التواء درخواستوں کی منظوری شروع کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس میں لاہور ڈویژن کی حدود میں 28پٹرول پمپ یا فلنگ سٹیشن،5ایل پی جی سٹوریج سائٹس،3آئل سٹوریج سائٹس،6سکول، دومیڈیکل انسٹی ٹیوٹ،دوہسپتال اور ایک پاور ہاؤس قائم کرنے کے لئے زمین کے استعمال میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔
لاہور ڈویژن میں ڈیڑھ سال بعد 48 نئے کاروبار شروع کرنے کی منظوری
Oct 11, 2020