اسلام آباد/ ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم بہادری سے لڑنے کے عادی ہیں جو ڈر گیا وہ مر گیا۔ موسیٰ خان کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ عوام حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ ادھر انہوں نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ جس میں صوبائی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔ اجلاس میں مظاہروں اور اسلام آباد لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا تعین کیا جائیگا۔
پی ڈی ایم اجلاس 15 اکتوبر کو طلب: لانگ مارچ کی تاریخ کا تعین کیا جائیگا
Oct 11, 2020