گلگت بلتستان میں پارٹی صدر اسد اﷲ رہنما، کارکن ان کی زیرقیادت کام کریں: شجاعت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدروسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ اور مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے شرکت کی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسد اللہ خان ایڈووکیٹ صدر، دلفراز خان سینئر نائب صدر اور آصف احمد قریشی جنرل سیکرٹری رہیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام پارٹی رہنما اور کارکن اسد اللہ خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں پارٹی امور سرانجام دیں اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کا ابہام نہ رکھیں۔ انہوں نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ آنے والے الیکشن میں پارٹی پالیسی کے مطابق کام جاری رکھیں اور کرونا کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...