یونان: گاڑی حادثے میں تباہ‘پاکستانی ڈرائیور جاں بحق‘ 9  مسافر زخمی 

ایتھنز( نوائے وقت رپورٹ) یونان میں تارکین وطن کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستانی ڈرائیور ہلاک اور 9 مسافر زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے شہر کاوالا میں تارکین وطن کی گاڑی کو پولیس چوکی پر روکنے کی کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے تیز رفتاری سے چوکی کو عبور کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے تعاقب کے دوران ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث کار پر قابو نہیں پاسکا اور سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک اور گاڑی میں سوار 9 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈرائیور پاکستانی ہے جب کہ 9 زخمیوں میں سے 8 مسافر افغان باشندے اور ایک زخمی پاکستانی شہریت رکھتا ہے اور مبینہ طور پر وہی ان افراد کو غیر قانونی طور پر یونان لایا تھا۔ زخمیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...