حرمین شریفین میں عمرہ زائرین کی مدد کے لیے 500 نئے ملازمین تعینات

مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے آنے والے زائرین کی مدد اور معاونت کے لیے مزید 531 ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔ انہیں تین الگ الگ یونیفارم کے رنگوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایک گروپ میں 159 ملازمین شامل ہیں جنہیں مزید 18 سپروائزر کی نگرانی میں الگ الگ ٹیموں میں تقسیم کیا کیا گیا ہے۔ یہ خادمین تین گھنٹے میں ایک ہزار معتمرین کو عمرہ کی ادائیی میں مدد فراہم کرتے ہیں اور دن بھر میں 6 ہزار معتمرین کی مدد کر رہے ہیں۔ انہیں مسجد حرام میں مطاف کے داخلی راستے، الشبیکہ، اجیاد، کدی اور باب علی پوائنٹس پر تعینات کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد حرام میں ھجوم سے متعلق امور کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ جنرل پریزیڈینسی بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور کوششوں کو بروئے کار لا ہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...