مسلح افراد کاعدالتی بیلف پر تشدد‘ہتھکڑی سمیت زیر حراست نوجوان کو چھڑا لیا 

فیروز والہ (نامہ نگار ) امامیہ کالونی میں مسلحہ افراد نے عدالتی بیلف سے ہتھکڑی سمیت زیر حراست نوجوان کو چھڑوا لیا بیلف کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے آ کر بیلف کو رہائی دلوائی بتایا گیا ہے کہ سول کورٹ فیروز والہ کا عدالتی بیلف صداقت علی اپنے ساتھی کے ہمراہ احسان علی کے وارنٹ لے کر اسے گرفتار کرنے کیلئے اس کے گھر امامیہ کالونی گئے بیلف نے اسے پکڑ لیا اور ہتھکڑی لگا کر لے جانے لگے تو ملزم نے بیلف کے ساتھ ہاتھا پائی شرو ع کر دی اسی دوران اس کے دیگر حامی افراد آ گئے جنہوں نے عدالتی بیلف پر حملہ کر کے اسے یرغمال بنا لیا اور احسان علی کو ہتھکڑی سمیت چھڑوا لیا فیروز والہ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن