کوالٹی آف ایجوکیشن بہترکرنے کیلئے اساتذہ تمام تر کوششیں بروکار لائیں

Oct 11, 2020

جام پور  (نامہ نگار ) کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہترکرنے کے لیے اساتذہ تمام تر کوشیش بروئے کار لائیں ‘شارٹ سلیبس کے مطابق بچوں کی امتحان کے لیے تیاری کرائی جائے۔ ہر معلم اپنا پلان بنا کرکے پڑھائے یہ بات چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم راجن پور ملک مسعود ندیم نے گورنمنٹ ہائی سکول طلائی والا۔ گرلز سکول بستی چھینہ۔ ہائر سیکنڈری سکول محمد پور دیوان کے دورہ کے موقع پر اساتذہ سے مخاطب ہو تے ہوئے کہی۔ انہوں نے ہائی سکول طلائی والامیں ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اور قائم مقام ہیڈ ماسٹر کو معاملات درست کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے بوائز مڈل سکول بستی چھینہ کا دورہ کیا جہاں پر ہیڈ ماسٹر خالد حسین احمدانی 
کی طرف سے گرین پاکستان کے تحت لگائے جانے والے پودوں اور سکول میں صفائی کے بہترین انتظامات پر شاباش دی۔ ہیڈ ماسٹر کی طرف سے سکول کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ضلع بھر کے سکولوں میں درجہ چہارم کی اسامیو ں پر بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔ 

مزیدخبریں