حضرو(نمائندہ نوائے و قت )سابق امیدوار پی پی ٹو خادم چھچھ چنگیز خان نے کہا ہے کہ حکومت مہنگا ئی کوکنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہے پاک فوج نے ملک وقوم کیلئے بڑی قربانیاں دیں ان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا قوم پاک فوج کیساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چنگیز خان نے کہا کہ پاک فوج اور قومی ادارے ہمارے لیے قابل احترام ہیں پاک فوج نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ملک وقوم کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں زلزلہ دگان ،سیلاب متاثرین ،کرونا وائرس اور کوئی بھی مشکل وقت ہو تو ملک وقوم کیلئے پاک فوج کے جوان ہی ہمیشہ میدان میں صف اول پر ہوتے ہیں انہو ںنے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے حالات میں غریب اور دیہاڑی طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں پٹرولیم مصنوعات ،سوئی گیس ،بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے موجودہ مہنگائی کی لہر سے عوام تبدیلی کا نام بھی بھول گئی اگر یہی تبدیلی ہے تو عوام اب مزید اس تبدیلی کو برداشت نہیں کر سکتی حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ۔اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرکے اشیاء خورد نوش سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے مہنگائی کے اس طوفان کو روکیں۔
حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے، چنگیز خان
Oct 11, 2020