ملتان( نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف لیبر ونگ کے نو منتخب ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رضوان وسیر کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ظہیرالدین خان علیزئی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے مشن کے مطابق عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر رہے ہیںتحریک انصاف کے دور حکومت میں پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے ۔استقبالیہ سے خطا ب کرتے ہوئے تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے ریجنل صدر رانا مسعود مجید خان ،ضلعی صدر چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ لیبر کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کی پاسداری کے لیے ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیںلیبر ایکٹ کے منظور شدہ حقوق کے مطابق تمام مزدوروں کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔فیکٹری اور کارخانے کے مالکان کو مزدوروں کی حق تلفی نہیں کرنے دیں گئے لیبر کی فلاح و بہبود کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گئے ۔