پی ایم سی اطلاق،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا  لانگ مارچ کا فیصلہ 

Oct 11, 2020

 اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی) کے اطلاق کیخلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا۔14 اکتوبر کو پاکستان بھر کے ڈاکٹرز و میڈیکل کالجز کے طلبا اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔اس حوالے سے تحریک کے لیے میڈیکل کالجز کی سطح پر طلبہ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ تمام صوبائی یونٹس کی ویڈیو لنک کانفرنس کانفرنس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ،سندھ ، بلوچستان، آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے صدور اور کیبنٹ ممبران کی شرکت کی۔کانفرنس میں پاکستان میڈیکل کمیشن پر اظہار خیال کیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تمام یونٹس نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو متفقہ طور پر رد کر دیا۔پاکستان میڈیکل کمیشن غیر آئینی ، غیر جمہوری اور غیر قانونی باڈی ہے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بین الاقوامی  قوانین کے مخالف ہے ۔پوری دنیا میں لائسنس مہیا کرنے والی باڈیز منتخب شدہ  اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوتی ہیں۔ وائی ڈی اے کے مطابق نئے قانون کا اطلاق غیر منظم طریقے سے لاگو کرکے پاکستان بھر کے لاکھوں طلبا کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے تمام صوبوں میں اس قانون کے خلاف منظم تحریک چلائی جائے گی۔پی ایم سی کے خلاف تمام صوبوں میں قانونی کارروائی کے آپشنز بھی استعمال کیے جائیں گے۔تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔مطالبات کی منظوری تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزیدخبریں