اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عظیم دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم علامہ ڈاکٹر عادل اور ڈرائیور کی شہادت دشمنان وطن اور دین کی بزدلانہ اور بہیمانہ جسارت اور پوری امت مسلمہ کیلئے ایک اندوھناک سانحہ ہے ،مجرمان کو گرفتار اور نشان عبرت بنایا جائیگا ! امن کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے کی ھر کوشش ناکام ھوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا۔ دین اسلام کیلئے انکی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ ملک کے لئیجامعہ فاروقیہ کی دینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر ملک میں امن کی کوششوں کو سبوتاز کرنے کے در پر جن کو ناکام بنا دیا جائے گا۔