اسلام آباد ( نوائے قت رپورٹ/ قاضی بلال/ خصوصی نمائندہ) پاکستان میں موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اب تک ملک میں 3 لاکھ 18 ہزار 487 افراد وائرس سے متاثر، 3 لاکھ 3 ہزار 62 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 564 انتقال کر چکے ہیں۔ 10 اکتوبر تک مزید 499 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 10 مریض انتقال کر گئے جبکہ 354 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 861 ہے۔ بلوچستان کے گزشتہ روزکے 18 کیسز بھی شامل، جن کے بعد وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 498 ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بیان میں کرونا کے مزید 221 کیسز کی تصدیق کی، صوبے میں مزید 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 2549 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں آج کرونا وائرس سے مزید 154 افراد متاثر ہونے کی تصدیق، جبکہ 4 مریض انتقال کر گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 252 ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 88 کیسز کی تصدیق ہوئی۔گلگت بلتستان میں مزید 7 افراد وائرس کا شکار بنے۔ آزاد کشمیر میں مزید 11 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 354 افراد شفایاب ہوئے۔ مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 62 ہوگئی۔ فعال کیسز 8861 ہو گئے۔ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت سے مسلسل کرونا کیسز سامنے آنے لگے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت سے ایک سو تیرہ کرونا وائرس کے مثبت مریض سامنے آگئے۔ پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز (پمس) ہسپتال میں کرونا کے وار بڑھنے لگے ایک دن میں پمس ہسپتال میں17 ڈاکٹرز اور سٹاف کرونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرجیکل ون کے17لوگوں میں ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملہ شامل ہے اس سے پہلے پولی کلینک ہسپتال میں بھی میڈیکل کا عملہ اسے متاثر ہو چکا ہے۔ پمس ہسپتال میں50 سے زائد ڈاکٹر اور سٹاف کرونا میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے فوری طور پر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے ساتھ ساتھ او پی ڈی میں رش کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافے پر مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیاگیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ فیسر اسلام آباد نے مختلف گلیاں سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر جی ٹین فور کی 38‘ 44‘ 45‘ 46‘ 47 اور 48 نمبر گلی سیل کی جائے سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی گلیاں 25 اور 29 کو بند کیا جائے۔ کرونا کیسز کے باعث سیکٹر جی نائن فور کی 85 اور 89 نمبر گلی کو سیل کیا جائے بروقت سمارٹ لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے اسلام آباد میں 88 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں6، پنجاب میں4 جاں بحق،499 نئے کیس رپورٹ، فعال کیس 8861، 354 شفایاب
Oct 11, 2020