میرواہ گورچانی کے قریب 15  سالہ لڑکی پھندے سے جھول گئی

میرواہ گورچانی (نامہ نگار)میرواہ گورچانی کے قریب گوٹھ سید علی نواز شاہ میں ایک 15 سالہ نوجوان ہندو لڑکی نازو بنت رانو کولہی نے گھر کے اندر مبینہ طور گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر کے زندگی کا چراغ گل کر دیا اطلاع ملتے ہی میرواہ گورچانی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثائ￿  کے حوالے کر دی-ورثائ￿  کے مطابق نازو کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہری طور پر خودکشی کا واقعہ ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے

ای پیپر دی نیشن