سعید اجمل کا محسنِ پاکستان  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام

لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا ہے۔سعید اجمل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کے لیے ایٹمی بم تخلیق کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے، انہیں ہمیشہ پاکستان کے قومی ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔سابق اسپن بولر سعید اجمل نے محسنِ پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پاکستان کے لیے ڈاکٹر صاحب کی تمام بے مثال خدمات کے لیے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن