میہڑ:ورلڈ ٹیچرز ڈے  پر ’’بستی‘‘ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

میہڑ (نامہ نگار) سماجی ادارہ "بیسک اربن سروسز فار کچی آبادیز(بستی) کے زیر انتظام "سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن " کی سپورٹ سے چلنے والے اسکولز "ٹری ٹاپ ایجوکیشنل سسٹم" کے طلبا و طالبات نے ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر قاضی عارف ڈگری کالج میھڑ میں "بستی "کی طرف سے منعقد کردہ تقریب میں مختلف ٹیبلوز اور تقاریر کے ذریعے ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔تقریب کے مہمان خصوصی پیر آف میہڑسید محمد شاہ رضوی تھے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن دادو ریجن کے ڈائریکٹر  محبوب علی مگسی, بستی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر  مس شہرت خاتون , ڈپٹی ڈائریکٹر بستی محمد اعظم خان لوہانی, قاضی عارف ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر عبیداللہ لاکیر,SEF کے ذمہ داران محمد تسلیم , منظور سولنگی,  عبدالمجید جونیجو سمیت آفتاب سہاگ, گلزار ساہڑ, محمد اسحاق چانڈیو, غلام حیدر سوڈر, ریاض جھتیال, شوکت سوڈر و علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہمان خصوصی سید محمد شاہ رضوی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استاد کی عظمت کو سلام پیش کرنے کے لیئے بستی کے آرگنائز پروگرام میں بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔یہ استاد کی محنت اور کوشش کا نتیجہ ہے کہ پسماندہ گوٹھوں کے بچے اپنی نکھری صلاحیتوں کا برملا اظہار کر رہے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ استاد معاشرے کا اہم ستون ہے۔ اس ستون کی محنت اور کوشش کا نتیجہ بجوں کے ٹیبلوز اور تقاریر سن کر میں برملا یہ کہنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں کہ استاد تیری عظمت کو سلام۔سیف دادو ریجن کے ڈائریکٹر محبوب علی مگسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیف پورے سندھ اور تعلقہ سطح پر بڑے پیمانے پر ورلڈ ٹیچرز ڈے کا انعقاد کا مقصد ان ٹیچرز کی کوشش و محنت اور کوورڈ کے دوران ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرناہے۔نامساعد حالات کے باوجود ٹیچرز کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ اور نیو جنریشن کی بہتری کے لیئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کی یہ کوشش اچھے معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر ے گی۔ادارہ بستی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مس شہرت خاتون نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ٹیچرز کو ہمیشہ یہ مسیج دیا ہے کہ ان کو جو ذمہ داری سونپی گئی  ہے اور جس مقصد سے آئے ہیں۔اس کو دیانت داری سے ادا کریں۔معاشرے میں اچھی تبدیلی اسی وقت آ سکتی جب ٹیچرز کمنٹمنٹ کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔جس مقصد کے لیئے وہ آئے ہیں اس کو احسن طریقے سے پورا کریں مقصد ٹائم پورا کرنا نہیں بلکہ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔مس شہرت خاتون نے کہا کہ سندھ میں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ میں سندھ ایجوکیشن فانڈیشن کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس وقت سندھ میں تعلیم کا جو سسٹم چل رہا ہے  اس میں سندھ ایجوکیشن فانڈیشن امید کی کرن ہے۔قاضی عارف ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر عبیداللہ لاکیر نے کہا کہ اس پروگرام سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور ایک اچھا مسیج گیا ہے۔ استاد کی حوصلہ افزائی نہ کیجائے تو وہ لگن و محنت سے کام نہیں کرتے۔ ایک اچھا استاد بہترین شاگرد اور بہترین انسان پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے ایجوکیشن کے حوالے سے ادارہ بستی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کمیونٹی کی ڈیویلپمنٹ کے لیئے بستی اپنی خدمات کو جاری رکھے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر  بستی محمد اعظم خان لوہانی نے اس موقع پر کہا کہ ٹیچنگ ایک مقدس پیشہ ہے۔ ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔ اگر اہل ٹیچر اپنے پیشے سے منسلک ذمہ داری ایمانداری سے ادا کرتا ہے تو ایسا ٹیچر ولی ہے۔آخر میں بچوں اور ٹیچرز میں بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن