نماز جنازہ میں باران رحمت کا نزول‘ ڈاکٹر قدیر زندہ باد کے نعرے


اسلام آباد (رانا فرحان اسلم/ خبر نگار) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازہ جنازہ کے وقت باران رحمت کا نزول ہوا، نمازجنازہ کے شرکاء کی جانب سے’’ ڈاکٹر عبدالقدیرخان۔۔ زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے گئے، رقت آمیز مناظر، کئی کلومیٹر لمبی گاڑیوں کی قطاریں، شرکاء پیدل طویل فاصلہ طے کرکے فیصل مسجد سے ملحقہ جنازہ گاہ تک پہنچے۔ کئی کلومیٹر پہلے گاڑیاں پارک کرنے اور طویل فاصلہ پیدل طے کرنے کی وجہ سے سینکڑوں افراد مقررہ وقت پر جنازہ گاہ نہ پہنچ سکے اور نماز جنازہ اداکرنے سے محروم رہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہی۔ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی جانب سے محسن پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام پر بھی مداحوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک وقوم کیلئے انکی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...