لاہور (خصوصی نامہ نگار) محسن پاکستان اور ملک و قوم کے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نمازہ جنازہ آج بعد نماز مغرب جامع مسجد منصورہ میں ادا کی جائے گی۔ غائبانہ نمازہ جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پڑھائیں گے۔ جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کی بڑی تعداد سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں نے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک و قوم کے عظیم ہیرو تھے وہ اپنی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔