نائیجیریا :  بازار میں اندھادھند فائرنگ، 20 ہلاک

ابوجا(آئی این پی )نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پرہجوم بازار میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق نائیجیریا کی سورش زدہ ریاست سوکوٹو میں نامعلوم کار سوار مسلح افراد نے ایک مارکیٹ پر اس وقت حملہ کردیا جب وہاں خریداری کے لیے سیکڑوں لوگ موجود تھے۔ حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ میں 20 افراد اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد اطمینان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن