افغانستان میں قیام امن کی ہماری کوششوں کو دنیا دیکھ رہی: شاہ محمود 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دیں گے۔ کشمیریوں کی مشکلات عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ بھارتی فوج کے جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے رکھے۔ افغانستان میں امن اولین ترجیح ہے۔ افغانستان میں امن ہو گا تو خطے میں امن ہو گا۔ افغانستان میں قیام امن کی ہماری کوششوں کو دنیا دیکھ رہی ہے۔ پاکستان خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ دیرپا امن کیلئے عالمی برادری کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان دنیا میں خوشحال ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ زرعی، درآمدات کے شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...