لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آج سے پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ نارووال‘ لیہ‘ گجرات‘ منڈی بہاؤ الدین اور رحیم یار خان سمیت دیگر اضلاع میں گندم کے کوٹے میں 60فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ محکمہ خوراک پنجاب نے چھٹی کے باوجود نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک طاہر حنیف کے مطابق ہڑتال کی کال واپس لے لی تاہم ابھی دو مطالبات پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔ ان کے متعلق بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ بھی جلد منظور ہونگے۔