حالات کے پیش نظر الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں: خواجہ آصف

Oct 11, 2021

سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہئے۔ ملکی حالات کے پیش نظر الیکشن کبھی بھی ہو سکتے ہیں۔ اپوزیشن کو مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ حکومت کو الیکشن میں واضح شکست نظر آ رہی ہے۔

مزیدخبریں