بابو سر ٹاپ پر پہلی برفباری، اسلام آباد میں اولے، سڑکیں بند، سیاح محصور

Oct 11, 2021

چلاس، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ نوائے وقت) بابو سر ٹاپ پر شدید برفباری کے  باعث گلگت سے ناران اور اسلام آ باد آنے والے سیاح محصور ہو گئے۔ خواتین اور بچے بھی گاڑیوں میں موجود ہیں۔ دوسری طرف اسلام آبادمیں گذشتہ روز شدید اولے پڑے اور بارش ہو گی۔ بابو سر ٹاپ پر پہلی برفباری کے باعث بابو سر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ کمشنر دیا مراستور ڈویژن نے کہا ہے کہ مسافر اور سیاح بابو سر ٹاپ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ تیز بارش اور ژالہ باری متعدد گاڑیوں، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے موسم سرد ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر وسطی/جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپی کیمیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد میں 44 ملی میٹر،راولپنڈی 13، اٹک 13، مالم جبہ 21، کالام 15،دیر 14، دیر 14، سیدوشریف 11، چراٹ، دروش4، پٹن 2، بالاکوٹ، بابو سرٹاپ اور گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں