دبئی (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت عارف علوی نے خلیجی اخبار کو انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے دنیا بھر کیلئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔ افغانستان وسطی ایشیائی ریاستوں سے رابطہ قائم کرے گا۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ افغانستان میں سیاسی گروپوں پر مشتمل ’’جامع حکومت‘‘ دیکھنے کی امید رکھتے ہیں۔ افغانستان میں امن خراب ہونے سے مہاجرین پاکستان آ سکتے ہیں۔ خطے میں استحکام کے خواہش مند ہیں۔ افغانستان میں تبدیلیوں کا تعلق پاکستان سے نہ جوڑا جائے۔ افغانستان میں تبدیلیوں کیلئے پاکستان کا کوئی فعال کردار نہیں۔ پاکستان صرف انسانی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کر رہا ہے۔
افغانستان میں امن سے دنیا بھر کیلئے کاروباری مواقع پیدا ہونگے: صدر علوی
Oct 11, 2021