اسلام آباد(خبر نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے مر کزی نائب امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلو چ کی قیادت میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نماز جنازہ میں شر کت کی ،جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امر و سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،میاں محمد اسلم ،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھا وا، مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی، جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ، میاں محمد رمضان نے بھی نماز جنازہ میں شر کت کی ، جماعت اسلامی کے رہنماں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوے کہا کہ پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی ہمیشہ مقروض رہے گی، انھوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں قوم ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی،جماعت اسلامی کے رہنماں نے کہااللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی ہمیشہ مقروض رہے گی:لیاقت بلوچ
Oct 11, 2021