گوجرخان (نامہ نگار)معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر اکبر کیانی کی کاوشوں سے ایک بڑا دھڑا پی ٹی آئی میں شامل، ایک اجتماع میں تحریک انصاف کے مقامی ممبران اسمبلی، کارکنوں اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سابق ایم پی اے بریگیڈیر(ر)حسن بھٹی کے بیٹے منیر حسن بھٹی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری محمدعظیم، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، چوہدری ساجد محمود، راجہ طاہر اکبر کیانی نے منیر حسن بھٹی کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر ویلکم کیا اس موقع پر چوہدری محمدعظیم، ممبر پارلیمنٹ اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، ایم پی اے چوہدری ساجد محمود،راجہ طاق کیانی سابق ایم پی اے،راجہ طاہر اکبر کیانی، منیر حسن بھٹی، امیر افضل قریشی، راجہ طارق عزیز بھٹی، راجہ سہیل کیانی، راجہ وحیدودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا عزم کررکھا ہے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے جس کے باعث لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔